سفارت خانہ پاکستان لبنان میں 80 ویں یوم آزادی پاکستان پرتقریب کاانعقاد۔

سفارت خانہ پاکستان لبنان میں 80 ویں یوم آزادی پاکستان پرتقریب کاانعقاد

سفیرسلمان اطہرنے قومی ترانے کی دھن پرپرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

بیروت-لبنان(نیوزڈیسک)::14اگست2026پاکستان کے 80 یوم آزادی کے موقع پردنیابھر کی طرح سفارت خانہ پاکستان(لبنان)میں بھی یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کاانعقادکیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرکمیونٹیز سےتعلق رکھنے والے ممتازشخصیات نے فیملیزکے ہمراہ شرکت کی۔ سفیرپاکستان سلمان اطہر نے قومی پرچم لہرایا،صدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑح کرسنائے گئے۔
اس موقع پر سفیرسلمان اطہرنے حاضرین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانیان پاکستان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور برصغیرکے مسلمانوں کے لیئے علیحدہ وطن کے قیام کے لیئے انکی کوششوںاورقربانیوں کااعتراف کیا۔سفیرپاکستان نے وطن کے دفاع  کے لیئے جانیں قربان کرنے والے  پاکستانی افوج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدااور انکے اہل خانہ کی گراں قدر قربانیوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
لبنان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کاذکرکرتے ہوئے سفیرسلمان اطہرکاکہناتھاکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ اورکثیرالجہتی سطح پرقریبی برادرانہ تعلقات استوارکررکھے ہیں جن کی بنیاد متعدد بین الاقوامی امور پرمشترکہ نقطہ نظرپرہے اور قوی امیدہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات اور مضبوط ہونگے۔

تقریب کے اختتام پریوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاتاگیا اور پاکستان کی ترقی ،خوشحالی سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Share this article